خانہ شماری و مردم شماری کل شروع ہوگی کراچی کے 6 اضلاع 14 ہزار552 بلاک میں تقسیم

شمارکنندہ صبح8 تاشام6 بجے گھرگھرجائے گا،گھروالوں کی عدم موجودگی کی صورت میں دوبارہ آنے کاپابندہوگا


Syed Ashraf Ali March 14, 2017
ادارہ شماریات نے10ہزاراہلکارتعینات کردیے، 30ہزار فوجی، پولیس اور رینجرز اہلکار معاونت کریں گے۔ فوٹو : فائل

کراچی میں خانہ شماری ومردم شماری کا آغاز بدھ سے کیا جارہا ہے، شہر کے 6 اضلاع کو 14552 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے، شہری علاقوں میں ایک بلاک 250 تا 300 گھروں پر مشتمل ہے اور دیہی علاقوں میں گھروں کی تعداد 200 تا 225 رکھی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے 37 اسسٹنٹ کمشنرزو کنٹونمنٹ افسران کوخانہ شماری ومردم شماری کے فارمزودیگرمٹیریل فراہم کردیاہے۔ شمارکنندہ فوجی اہلکار کے ہمراہ صبح 8 بجے تا شام 6 بجے تک گھر گھر جاکر خانہ شماری ومردم شماری کی تفصیلات جمع کرے گا، گھروالوں کی عدم موجودگی کی صورت میں شمار کنندہ مذکورہ گھر کا دوبارہ دورہ کرنے کا پابند ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مردم شماری کے انعقاد کیلیے ادارہ شماریات نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، شہر کے6 اضلاع میں 14ہزار552 بلاکس قائم کیے گئے ہیںجس میںدیہی علاقوں میں بلاکس کی تعداد1026اور شہری علاقوں میں13ہزار 526ہے، ضلع جنوبی، شرقی، کورنگی اور وسطی میں کوئی دیہی علاقہ موجود نہیں ہے۔ تمام بلاکس شہری علاقوں میں قائم کیے گئے ہیں، ضلع جنوبی میں بلاکس کی تعداد1915 ہے ، ضلع شرقی میں2742، ضلع کورنگی میں1997 اور ضلع وسطی میں3233 بلاکس قائم کیے گئے ہیں، ضلع غربی میں3063 بلاکس قائم کیے گئے ہیں جن میں264 دیہی علاقوںاور 2799 بلاکس شہری علاقوں میں ہیں، ضلع ملیرمیں1602 بلاکس ہیں جن میں 762 بلاکس دیہی علاقوںاور840بلاکس شہری علاقوں میں ہیں۔

کراچی میں خانہ شماری ومردم شماری مہم 15مارچ تا15اپریل تک جاری رہے گی۔ دریں اثنا کراچی میں خانہ شماری و مردم شماری 2 مرحلوں میں مکمل کی جائے گی، ہر شمار کنندہ 2 بلاکس میں خانہ شماری ومردم شماری کریگا، ادارہ شماریات کے10ہزار سے زائد اہلکارتعینات کیے گئے ہیں۔ جن میں 7ہزار 276 شمار کنندہ، 2ہزار 412سرکل سپرنٹنڈنٹ اور 365چارجز سپروائزز شامل ہیں، تقریباً 30ہزار فوجی، پولیس اور رینجرز کے اہلکار مردم شماری کی مہم میں حصہ لیں گے۔

کراچی کے 6 اضلاع میں ہر شمار کنندہ 15مارچ تا 15اپریل خانہ شماری ومردم شماری مہم کے دوران 2 بلاکس میں جاکر ڈیٹا اکٹھا کریگا، یہ مہم2 مراحل میں مکمل کی جائے گی، ہر شمار کنندہ گھر گھر جا کر فوجی اہلکار کے ہمراہ خانہ شماری ومردم شماری کے فارمز پر کرے گا ، فوجی اہلکار بھی مردم شماری کا فارم پر کرے گا، ایک بلاک میں سویلین اور فوجی شمارکنندہ کی حفاظت کیلیے مزید ایک فوجی، ایک رینجرز اور ایک پولیس کا اہلکار موجود ہوگا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فوجی اہکاروں کے قیام کیلیے مختلف مقامات پر سینٹرز قائم کردیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |