الیکشن کمیشن نے اردو میں اپنی ویب سائٹ متعارف کرا دی

ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات سمیت دیگر اہم معلومات ارد وویب سائٹ پر نہیں ہے۔


Online March 09, 2017
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ انگریزی میں تھی تاہم اب اسے اردومیں بھی کردیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اردومیں اپنی ویب سائٹ متعارف کرا دی ہے اردو میں نئی ویب سائٹ پر نئے اقدامات انتخابات سیاسی جماعتوں نمائندوں کے لیے ووٹروں کے لیے معلومات دی گئی ہے۔

نئی ویب سائٹ پر سیاسی جماعتوں اور انتخابی نشانات کی فہرستیں اردو میں ہیں جبکہ حلقہ بندیوں، ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات سمیت دیگر اہم معلومات ارد وویب سائٹ پر نہیں ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ انگریزی میں تھی تاہم اب اسے اردومیں بھی کردیا گیا ہے۔ اردو کی ویب سائٹ پرعام انتخابات، سینیٹ انتخابات، مقامی حکومتوں کے انتخابات اورجی آئی ایس پولنگ اسکیم کی تفصیلات بھی موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |