سنجھورو میں ڈیڑھ سالہ بچی خسرے سے جاں بحق

خاندان کی 2 بچیاں پہلے ہی جاں بحق ہو چکی ہیں، جھوک شہر میں بھی وباپھیلنے لگی


Nama Nigaran January 10, 2013
محکمہ صحت کی جانب سے دیہاتوں اور قصبوں میں اس بیماری کی ویکسین نہ کرانے کے باعث بیماری تیزی سے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ فوٹو: فائل

سنجھورو میں خسرہ کے مرض پر قابو نہ پایا جاسکا ایک اور بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

جبکہ جھوک شریف میں بھی خسرہ معصوم بچوں کو اپنا شکار بنانے لگا ہے۔ سنجھورو میں خسرہ کے مرض پر ابھی تک قابو نہ پایا جاسکا، خسرہ کے باعث ڈیڑھ سالہ کرینہ بنت ڈیو جی انتقال کر گئی جبکہ اس ہی خاندان کی 2 بچیاں پہلے ہی خسرے کے باعث فوت ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب جھوک شریف سمیت گائوں والی دل، جلالانی، عیسیٰ ناریجو، خاصخیلی ولیج جتوئی ولیج، سکندر شورو، وسولو جو اور ولیج سمیت مختلف علاقوں میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیل چکی ہے جسکے باعث کئی معصوم بچے اس موذی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔

02

محکمہ صحت کی جانب سے دیہاتوں اور قصبوں میں اس بیماری کی ویکسین نہ کرانے کے باعث بیماری تیزی سے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ جبکہ ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث خسرے میں مبتلا بچوں کو بغیر علاج کے واپس گھروں کو بھیج رہے ہیں۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر محکمہ صحت کے ڈسڑکٹ آفیسر خالد قریشی نے بتایا کہ اس مسئلے سے میرا کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ اور نہ ہی ان کیسوں کیلیے کوئی موقف دینے کا پا بند ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |