افغان مشیر قومی سلامتی کا سرحد کھلوانے کے لیے رابطہ

پاکستان افغان حکومت کی جانب سے وہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا منتظر ہے، ناصر جنجوعہ


نوید معراج March 03, 2017
پاکستان افغان حکومت کی جانب سے وہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کامنتظر ہے، ناصر جنجوعہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: افغان مشیر قومی سلامتی محمد حنیف اتمر نے پاکستانی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ سے رابطہ کرکے افغانستان کے ساتھ سرحدکھولنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل ناصر جنجوعہ نے انھیں بتایا کہ پاکستان افغان شہریوں کیلیے مسئلہ پیدانہیں کرنا چاہتا لیکن سلامتی کے حالات ایسے ہیں کہ حفاظتی انتظامات کیے بغیر پاکستان کیلیے ممکن نہیں کہ سرحد دوبارہ کھول دے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کی جانب سے وہاں چھپے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کامنتظر ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعدافغانستان کے ساتھ سرحد بند کی گئی ہے۔ ان واقعات کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں