ہٹلر کا نیلام شدہ فون جعلی نکلا خریدار کے ڈھائی لاکھ ڈالر ڈوب گئے

ٹیلی فون کے آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون برطانیہ میں کہیں تیار کیا گیا، فرینک جینجل


Online February 28, 2017
ٹیلی فون کے آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون برطانیہ میں کہیں تیار کیا گیا، فرینک جینجل۔ فوٹو: نیٹ

عالمی توجہ کا مرکز بننے والی ایک نیلامی میں ہٹلر کا ٹیلی فون خریدنے والے کیلیے بری خبر سامنے آ گئی۔

ایک برطانوی ماہر نے ڈھائی لاکھ ڈالر کے قریب فروخت ہونے والے اس ٹیلی فون کو جعلی قرار دے دیا تاہم برطانوی میڈیا کے مطابق ہٹلر کا فون خریدنے والے نامعلوم شخص کے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرڈوب گئے کیونکہ20 فروری کو لاکھوں ڈالرز میں نیلام ہونے والا ہٹلر کا ٹیلی فون جعلی نکلا۔

دوسری جانب فرینکفرٹ میوزیم کے سربراہ فرینک جینجل کہتے ہیں کہ اصل فون جرمن کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ حال ہی میں نیلام کیے گئے ٹیلی فون کے آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فون برطانیہ میں کہیں تیار کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |