ہالی ووڈ فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ کا مہنگا ترین گانا ریکارڈ

یہ ایک میوزیکل فلم ہے جسے 17 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


Showbiz Desk February 23, 2017
یہ ایک میوزیکل فلم ہے جسے 17 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: نیٹ

ہالی ووڈ فلم ''بیوٹی اینڈ دی بیسٹ'' کا گانا ''بی آور گیسٹ '' جو دنیا کا مہنگا ترین گانا قرار دیا جارہا ہے ریکارڈ کر لیا گیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایماسٹون پر عکسبند کیے جانے والے اس گانے '' بی آور گیسٹ '' پر ایک کروڑ ڈالرز سے زائد کا خرچہ کیا گیا۔

ادھر فلم کے ہدایتکار بل کونڈن نے بتایا کہ اس فلم کے بیشتر سیکونس کے لیے سی جی آئی اینمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین منٹ اس فلم کی لاگت کئی فلموں کے مجموعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے بلکہ یہ اب تک فلمائے جانے والا سب سے مہنگا گانا ہے۔ اس گانے کی جھلک تو سامنے نہیں آسکی ہے تاہم ایک اور گانا ضرور یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایک میوزیکل فلم ہے جسے 17 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں