ملانیا ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والی اسرائیلی ماڈل نے 24 ہزار ڈالر کما لیے

اسرائیلی ماڈل میرا بنیادی طور پر تل ابیب کے نزدیک مقیم ایک بیلے ڈانسر تھی۔


INP February 23, 2017
اسرائیلی ماڈل میرا بنیادی طور پر تل ابیب کے نزدیک مقیم ایک بیلے ڈانسر تھی۔ فوٹو: نیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے نتیجے میں نیویارک میں مقیم اسرائیلی ماڈل میرا تزرکی قسمت کا ستارہ بھی چمک گیا۔

امریکی اخبار''میامی ہیرالڈ'' کی رپورٹ کے مطابق میرا شکل و صورت اور لہجے میں امریکی خاتونِ اول "ملانیا ٹرمپ" سے بڑی مشابہت رکھتی ہے۔ وہ ان دنوں نِجی تقریبات میں "ملانیا" کے طور پر شرکت کرنے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ لے رہی ہے۔

میامی بِیچ 45 سالہ ماڈل میرا امریکی خاتون اول سے عمر میں ایک سال چھوٹی ہے تاہم دونوں کا وزن ایک ہی ہے۔ شکل اور اور چہرے کے نقوش اس حد تک ملتے ہیں کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے عہدہِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے میرا اب تک 8 مرتبہ ملانیا کے روپ میں نمودار ہو چکی ہے اس دوران اس نے24 ہزار ڈالر سے زیادہ کما لیے۔

اسرائیلی ماڈل میرا بنیادی طور پر تل ابیب کے نزدیک مقیم ایک بیلے ڈانسر تھی تاہم امریکا آنے کے بعد اس نے فیشن ماڈلنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا جہاں انتہائی مقابلے کی فضا میں اپنا مقام بنانا ہمیشہ سے دشوار رہا ہے۔ تقریبا 6 ماہ قبل اس کو ملانیا ٹرمپ کے ساتھ اپنی مشابہت کا احساس ہوا۔ اس کے بعد تو گویا میرا نے اپنی اس خوبی سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی۔

مزید برآں نیویارک میں ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل و صورت اور لہجے سے انتہائی مشابہت رکھنے والا بھی ایک امریکی موجود ہے جس کا نام John Di Domenicoo ہے۔ گزشتہ سال اگست میں 55 سالہ جون نے میرا کے ساتھ مل کر سڑک پر ایک وڈیو کی عکس بندی کرائی تھی جس میں یہ دونوں ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا کے روپ میں نمودار ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں