وفاقی حکومت نے دہشت گردی کیخلاف مربوط حکمت عملی بنالی

سخت اورتیزترین آپریشن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مزید قانون سازی کی جائے گی


عامر خان February 16, 2017
وزیر اعظم کی منظوری کے بعدسیاسی وعسکری قیادت کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے سبب آئندہ کی سیکیورٹی کیلیے مربوط حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ کی حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کیخلاف ''سخت اور تیز ترین '' آپریشنز اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے مذید قانون سازی کی جائے گی جبکہ قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پربھی مؤثر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا، اس موثر حکمت عملی کے تحت ملک بھر میں دہشت گرد گروپس، کالعدم تنظیموں اور عسکری ونگر کے سرپرستوں، سہولت کاروں اورمالی معاونین کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر ''سخت اور تیز ترین '' آپریشنز کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اس حوالے سے وفاقی وصوبائی حکومتیں اورسیکیورٹی ادارے مشاورت سے اقدامات کریں گے، ان تمام امور پر حکومتی ٹیم جلد پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرے گی تاہم وزیر اعظم کی منظوری کے بعدسیاسی وعسکری قیادت کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کے اعلیٰ سطح پر کی گئی مشاورت میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کاجائزہ لیا گیا ہے جب کہ اس مشاورت میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ سرحدوں پر نگرانی کے نظام کو مذید سخت کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں