امریکی خاتون اول کا برطانوی اخبار کے خلاف 15 کروڑ ڈالر ہر جانے کا مقدمہ دائر

ملانیا ٹرمپ ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پرجاتی تھیں، برطانوی اخبار


Online February 09, 2017
ملانیا ٹرمپ ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پرجاتی تھیں، برطانوی اخبار۔ فوٹو: نیٹ

امریکی خاتون اول نے برطانوی اخبار کے خلاف 15 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

برطانوی اخبار نے لکھا تھا کہ ملانیا ٹرمپ نیویارک میں 90 کی دہائی میں بطور ایسکورٹ کام کرتی رہی ہیں اور ہائی پروفائل شخصیات کے ساتھ پارٹیز اور دوسرے ایونٹس پرجاتی تھیں۔ ملانیا ماڈلنگ ایجنسی میں کام کرتی تھیں اور اس کی طرف سے وہ بطور ایسکورٹ ایجنسی کی تقریبات میں شرکت کرتی تھیں۔

دوسری جانب ملانیا ٹرمپ کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پرمبنی ہیں، یہ الزامات ان کی ذاتی یا پیشہ ورانہ ساکھ کے لیے تباہ کن ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |