فلم ’’ زینت‘‘ سائن کرلی اپنا گانا بھی خود پر پکچرائز کروانا چاہتی ہوں کنزیٰ ہاشمی

شوبز میں گلوکارہ بننے کیلیے آئی تھی مگر اداکارہ بن گئی،پہلے ہی ڈرامہ سے ملنے والی پذیرائی نے مصروفیات میں اضافہ کردیا


Javed Yousuf February 09, 2017
پاکستانی ڈرامے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ، فلم کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کوپروڈکشن ہونی چاہیے، انٹرویو۔ فوٹو : فائل

شوبز انڈسٹری میں گلوکارہ بننے آئی مگر اداکارہ بن گئی، اس وقت کراچی اور لاہور کے میگا پروجیکٹس میں کام کر رہی ہوں، فلم کے علاوہ ٹی وی میں بھی کوپروڈکشن ہونی چاہیے۔

ماڈل واداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویسے تو مجھے گائیکی کا ہی شوق تھا اور یہی سوچ کر شوبز میں آئی مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا اس لیے بطور اداکارہ ڈائریکٹر محمد ذوالفقار نے نہ صرف آفر کی بلکہ اپنے ہی ڈرامہ سیریل کے ایک اہم رول میں کاسٹ کرلیا۔ اداکاری کے بارے میں الف ب تک معلوم نہیں تھی، ڈر رہی تھی کہ شاید یہ فیصلہ میرے لیے اچھا نہ ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ محمد ذوالفقار کی بے حد شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میر ی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ اداکاری کے اسرارورموز بھی سکھائے، پہلے ہی ڈرامہ میں جس طرح پذیرائی ملی اس کا مجھے یقین ہی نہیں تھا۔ اس پذیرائی نے میری مصروفیت میں اضافہ کردیا اور اس وقت کراچی میں اداکار عمران عباس، آئزہ خان، نغمہ بیگم ، لیلی واسطی اور سلیم شیخ جیسے اسٹارز کے ساتھ ڈرامہ سیریلز کر رہی ہوں۔

کنزیٰ ہاشمی کا کہنا تھا کہ بولی وڈ اور لولی وڈ میں بہت سے ایسے فنکار ہیں جو گائیکی کے میدان میں نام کمانے کے خواہش مند تھے مگر اداکاری میں نام کمایا۔انھوں نے کہا کہ گلوکاری چھوڑی نہیں مگر مصروفیت کے باعث اسے وقت نہیں دے پارہی۔

ایک سوال کے جواب میں کنزی ہاشمی نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کسی ٹی وی ڈرامہ اور فلم کے لیے گانا ریکارڈ کراؤں اور یہ گانا مجھ پر ہی پکچرائز ہو۔ فلم کی تو کافی آفرز ہیں مگر اسکرپٹ ہی پسند نہیں آرہا، البتہ ایک فلم ''زینت'' کے لیے رابطہ کیا تو اس کا اسکرپٹ اور کردار دل کو لگا ،مگر یہ پروجیکٹ ابھی شروع نہیں ہوسکا۔ چاہتی ہوں کہ جس طرح ٹی وی ڈراموں میں میری پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے اسی طرح پردہ اسکرین پر انھیں مایوس نہ کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |