بھارتی سول جوہری پروگرام کو حفاظتی دائرہ میں لایا جائے پاکستان

آئی اے ای اے کے دائرہ میں لانے کی یقین دہانی تک جوہری مواد پر سمجھوتہ قبول نہیں


نوید معراج February 07, 2017
آئی اے ای اے کے دائرہ میں لانے کی یقین دہانی تک جوہری مواد پر سمجھوتہ قبول نہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان تخفیف اسلحہ کانفرنس میں جوہری مواد کے ذخیرے اوربھارت کے سویلین نیوکلیئر پروگرام کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے حفاظتی اقدامات کے دائرے میں لانے کامطالبہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل تخفیف اسحلہ کامران اختر نے اسٹریٹجک ڈویژن انسٹی ٹیوٹ میں تخفیف اسحلہ کانفرنس میں جوہری مواد میں کمی کے سجھوتے سے متعلق مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان تخفیف اسلحہ کانفرنس میں جوہری مواد میں کمی کے سمجھوتے پربات چیت شروع ہونے کا خواہش مند ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ہم یقین دہانی چاہتے ہیں کہ بھارت کا نیوکلیئرپاور پروگرام عالمی ادارے کے حفاظتی اقدامات کے تحت ہو اور یہ یقین دہانیاں ملنے تک ہم جوہری مواد میں کمی کے سمجھوتے پراتفاق نہیں کریں گے اورابھی تک یہ یقین دہانیاں نہیں کرائی گئی ہیں۔

کامران اختر نے کہا بھارت کے 8ایٹمی ری ایکٹرآئی اے ای اے کے حفاظتی اقدامات کے تحت نہیں ہیں، یہ خدشہ موجود ہے کہ یہ ری ایکٹرز پلوٹونیم کی پیداوارکیلیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں