خیبرایجنسی میں چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں فوجی جوان شہید آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی سلامتی کیلیے سپاہی وقاص کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک January 30, 2017
شہید اہلکار کی نماز جنازہ کورہیڈکوارٹر پشاور میں ادا کردی گئی، آئی ایس پی آر - فوٹو: آئی این پی

MUZAFFARABAD: فوجی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جس کی نماز جنازہ کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ پر تعینات جوان شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ کورہیڈ کوارٹرز پشاور میں ادا کردی گئی جس میں کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نوید احمد بٹ ، آئی جی ایف سی اور چیف سیکریٹری کے پی سمیت دیگر فوجی افسران، جوانوں نے شرکت کی جب کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی سلامتی کیلیے سپاہی وقاص کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ دہشت گرد افغانستان میں ناقص بارڈر کنٹرول سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔