پاناما کیس وزیراعظم کے وکیل نے مقدمہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی

مخدوم علی نے اپنے موکل کوبتادیا اگرعوامی سطح پرمقدمہ لڑنا ہے تو وہ کیس سے الگ ہوجاتے ہیں


نوید معراج January 28, 2017
وزیراعظم کو سیاسی رفقا نے قائل کیا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر کچھ دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے وکیل مخدوم علی خان نے ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے عدالت سے متعلق غیرضروری تبصرے اور بیانات نہ روکنے کی صورت میں مقدمہ کی پیروی چھوڑنے کی دھمکی دیدی ہے۔

شریف فیملی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انھوں نے اپنے موکل کویہ بات پہنچا دی ہے کہ اگریہ کیس سپریم کورٹ کے بجائے عوامی سطح پر لڑناہے تو وہ مقدمہ چھوڑ دیں گے جب کہ مسلم لیگ ن کے کچھ اہم رہنماؤں کی جانب سے فاضل جج صاحبان سے متعلق بیانات دینے پر مخدوم علی خان خاصے پریشان ہیں۔ واضح رہے کہ مخدوم علی خان ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ مخدوم علی خان نے پرویز مشرف کی پیروی بھی ایسے حالات میں اس وقت چھوڑ دی تھی جب وہ صدر تھے اورسپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے مقدمہ کا سامنا کر رہے تھے تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو سیاسی رفقا نے قائل کیا ہے کہ عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ پر کچھ دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں