اے پی این ایس کااعلامیہ حقائق سے کوسوں دورہے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن

ہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان دبئی جاکرجنگ اخبارکے مالک سے ملاقات کریں گے.


Press Release December 31, 2012
ہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان دبئی جاکرجنگ اخبارکے مالک سے ملاقات کریں گے. فوٹو : فائل

THARPARKAR: آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کاہنگامی اجلاس زیرصدارت چوہدری نذیراحمد سینئرنائب صدراخبارفروش فیڈریشن منعقدہوا۔

جس میں صدراخبارفروش یونین کراچی محمداقبال نون،صدراخبارفروش یونین اسلام آبادچوہدری محمد شریف،صدرراولپنڈی اخبار فروش یونین محمدعزیزستی،جنرل سیکریٹری راولپنڈی اخبارفروش یونین عقیل احمد عباسی، فیڈریشن کے ممبران چوہدری محمد نذیرکراچی اورشفیق بھائی نے شرکت کی۔اجلاس میںاے پی این ایس کے اعلامیے کوزیربحث لایاگیااورکہاگیا کہ اعلامیہ شایدکسی غلط فہمی کی بنیاد پر حقائق سے کوسوںدورہے اصل حقائق یہ ہیں کہ اپریل سے نومبرتک اے پی این ایس کے عہدیداران اورآل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے عہدیداروں کے درمیان چاربھرپور اجلاس ہوئے جن میں اے پی این ایس کے عہدیداران نے اخبارفروش فیڈریشن کے موقف کودرست تسلیم کیالیکن اجلاس اس بات پرختم ہوتے رہے کہ صدر اے پی این ایس نے کہا کہ مجھے فیصلہ کرنیکااختیارنہیں ہے۔

لہٰذاطے پایاکہ فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان دبئی جاکرجنگ اخبارکے مالک سے ملاقات کریں گے اورمعاملات طے کریںگے دبئی میںجنگ اخبارکے مالک سے چارملاقاتیں ہوئیں اورتمام حقائق ان کے سامنے رکھے گئے جس پرانھوں نے اخبار فروشوں کی بے چینی اورمالی مشکلات کے متعلق ہمدردی کااظہارکیااورکہاکہ اخباری صنعت بھی مالی مشکلات سے دوچارہونے کے باوجود اخبارفروشوں کے مسائل سنگین ہیںلہٰذا ان کی دادرسی کی جائے گی، طے پایاکہ 5 جنوری 2013ء کولاہورمیںجنگ اخبارکے مالک اورآل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کی مجلس عاملہ اور عہدیداران کے درمیان ایک اجلاس ہو گا جس میںاخبارفروشوں کی کمیشن کے حوالے سے معاملات کوحل کیاجائیگا۔

سیکریٹری جنرل آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن ٹکا خان کے دبئی جانے سے پہلے شیخ عمر دین مرکزی سینئرجوائنٹ سیکریٹری نے ایک خط ملتان اخبار فروش یونین اور تمام جنوبی پنجاب کی طرف سے تحریر کیاجس میںچالیس فیصدکمیشن کامطالبہ کیاگیاجس پربعض بڑے اخبارات نے اپنے ایجنٹ کے ذریعے 40 فیصددیناشروع کردیا اورروز نامہ جنگ کے مینجنگ ڈائریکٹرشاہ رخ خان نے ملتان اخبارفروش یونین کے وفدکولاہوربلوایااوراس سلسلے میں اخبار فروش فیڈریشن کواعتمادمیں نہ لیا اورسیکریٹری جنرل ٹکا خان اورجنگ اخبارکے مالک کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کی خلاف ورزی کی اور ملتان یونین کے ساتھ انفرادی مذاکرات کر کے اے پی این ایس اور فیڈریشن کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔

آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ایک پُرامن اور ڈائیلاگ پریقین رکھنے والی منظم اورباوقار تنظیم ہے فیڈریشن نے 1985ء میں ہارون ہائوس کراچی میں میر خلیل الرحمان مرحوم، مجید نظامی اورحمید ہارون کو ایک یادداشت پیش کی تھی جس میں مطالبہ کیاگیاتھاکہ پورے ملک میں بشمول کشمیر یکساں شرح کمیشن 40 فیصد اخبارفروشوں کودیاجائے اور فیڈریشن نے 28 سال اس کا انتظارکیا اوروقتاً فوقتاً مالکان اخبار کو یاددہانی کراتے رہے لیکن تاحال اس پرعمل نہ ہوسکا اورجب کہ مہنگائی انتہائی عروج پرہے اوراخبار فروش مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے جس پر اس مطالبے میں شدت آئی اور ملتان یونین نے بے صبری کے عالم میں یہ انتہائی قدم اٹھایا جبکہ فیڈریشن آج بھی 5 جنوری 2013ء کوجنگ اخبارکے مالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا انتظارکررہی ہے۔

فیڈریشن کے ردِعمل کا انحصارمذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی صورت میںہوگا۔ آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن اخباری صنعت کی ترقی،خوشحالی اوربقاء کواپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے لیکن کچھ مہم جُولوگ جن کاتعلق اے پی این ایس سے ہویا آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن سے ہو، انھیں مہم جوئی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اے پی این ایس کے اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر کے اخبار فروشوں کو بے روز گار کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیدار اور ملک بھر کے80 ہزار اخبار فروش اس رویے کی شدیدمذمت کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ وہ اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ فیڈریشن اے پی این ایس کا انتہائی احترام کرتی ہے لیکن ان کے اعلامیے میں اخبار فروش برادری کی تحقیر کی گئی ہے جس پر ملک بھر کی اخبار فروش برادری انتہائی افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

فیڈریشن کے اجلاس میں توقع کا اظہار کیا گیا کہ جنگ اخبارکے مالک سے حسب وعدہ فیڈریشن اور اراکین فیڈریشن سے5 جنوری 2013ء کو مذاکرات کر کے اے پی این ایس کی سطح پر کمیشن کے معاملے کو حل کرائیں گے اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے ملتان میں اخبار فروش یونین ملتان اور جنگ گروپ کی جانب سے معاملات طے پاکر ہڑتال ختم کر دی گئی تھی اور 30 دسمبر کواخبار کی تقسیم کی گئی تھی۔ اے پی این ایس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہڑتال ختم کی جائے پھر مذاکرات ہونگے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اے پی این ایس کے ذمے داران حقائق سے باخبر نہیں ہیں۔ فیڈریشن کے اجلاس میں طے پایا کہ جنگ اخبارکے مالک سے اور اے پی این ایس کے تمام ذمہ داران سے رابطے کی ذمے داری فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل ٹکا خان کی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں