گانے کی چوری جاوید وڑائچ بھی ساحر لودھی کے سامنے آ گئے

فلمسازکاگانا ’’دل دا بوہا کھول‘‘بغیراجازت فلم میں شامل کرنے پرقانونی کارروائی کرینگے


Showbiz Reporter January 04, 2017
پرویزکلیم کی فلم کے گانے ’’دل فقیر‘‘حقوق حاصل ہیں،جاوید وڑائچ کاکوئی گیت نہیں لیا،ساحرلودھی ۔ فوٹو : فائل

معروف فلمسازجاوید وڑائچ نے اپنی فلم '' غنڈہ ٹیکس '' کا گیت ''دل دا بوہا کھول'' بغیراجازت اپنی فلم میں شامل کرنے پر اداکار ساحر لودھی کیخلاف پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کو درخواست دینے کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

جاوید وڑائچ نے موقف اختیارکیا ہے کہ ساحرلودھی اورمیوزک ڈائریکٹرساجی علی نے بغیراجازت میری فلم کا گانااپنی فلم میں شامل کیا۔ ان کیخلاف فوری کارروائی نہ ہوئی تو وہ عدالت سے رجوع کرینگے۔اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ساحرلودھی نے '' ایکسپریس'' کوبتایا کہ میں کبھی ایسی گستاخی نہیں کرسکتا جس سے جاوید وڑائچ جیسے پروفیشنل پروڈیوسراورپرویز کلیم جیسے عظیم رائٹروڈائریکٹر کی دل آزاری ہو۔ ''دل فقیر'' کے رائٹس میرے پاس ہیں اوراسے میں نے خود لکھا ہے۔

جاوید وڑائچ کی فلم کا بھی کوئی گیت ہم نے نہیں لیا، اگرہم ایسا کرتے تومیں پہلے ان سے باقاعدہ اجازت لیتا۔ میری فلم مکمل طورپرپاکستانی ہے اوراس وقت مجھے اپنے سینئرز کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔ میوزک ڈائریکٹرساجی علی نے کہا کہ فلم کے ایک گیت کے درمیان میں ہم نے ایک لائن '' دل دا بوہا کھول''شامل کی ہے، اس کے علاوہ پوراگیت نئے سرے سے لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے مصنف وہدایتکارپرویزکلیم نے بھی ساحرلودھی پرگیت چوری کاالزام لگاتے ہوئے درخواست دے رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں