تحریک انصاف نے ’وزیر اعظم استعفیٰ دو‘ تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا

پہلے مرحلے میں تحریک انصاف عوامی جلسوں کا انعقاد کرے گی جس کا آغاز آج اتوارسے کردیا جائے گا۔


Umair Ali Anjum December 25, 2016
آخری مرحلے میں تحریک انصاف لانگ مارچ اور دھرنے کی پالیسی مرتب کرے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے 'وزیر اعظم استعفیٰ دو' تحریک چلانے کافیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعدفیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس پر حکومتی کرپشن کامعاملہ عوام میں اجاگرکرنے اور وزیراعظم کواستعفی دینے کے لیے ان پر سیاسی انداز میں دباؤ ڈالا جائے گا۔

اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے خلاف مرحلہ واراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی، اس حوالے سے پہلے مرحلے میں تحریک انصاف عوامی جلسوں کا انعقاد کرے گی جس کا آغاز آج اتوارسے کردیا جائے گا جس کے بعد مزید شہروں میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں تحریک انصاف لانگ مارچ اور دھرنے کی پالیسی مرتب کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں