اے این پی وزیرستان میں فوجی آپریشن کیلیے دبائو ڈالے گی

اتفاق رائے کیلیے کل جماعتی کانفرنس یا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلوایا جائیگا، ذرائع


Kamran Yousuf December 24, 2012
اتفاق رائے کیلیے کل جماعتی کانفرنس یا پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلوایا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: بشیر بلور کی شہادت کے بعد عوامی نیشنل پارٹی شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن پر زور دے گی۔

اے این پی کے ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ہے کہ اس سلسلے میں اتفاق رائے حاصل کرنے کیلیے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی یا پھر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے گا، ان دونوں تجاویز پر غور کیلیے پارٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہو رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی کے زیادہ تر رہنمائوںکا خیال ہے کہ بہت ہوچکی اب فوجی آپریشن ہونا چاہیے۔

09

اے این پی کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر زاہد حسین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت دہشت گردی کیخلاف متحدہ محاذ کیلیے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کی خواہشمند ہے انھوں نے کہا اگر عسکریت پسند راہ راست پر نہیں آتے تو طاقت کے استعمال کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں رہ جاتا۔ شدت پسندوں کی جہاں بھی پناہ گاہیں ہیں انہیںختم کرنا ہوگا۔ خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا ہے کہ اچھے اور برے طالبان میں فرق ختم ہونا چاہیے، تمام طالبان ایک ہی ہیں لہذا ان سے نمٹنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |