تصفیہ کشمیر میں دونوں طرف سے رکاوٹیں ہیں نوازشریف

عوامی رابطوں و بس سروس کے حامی ہیں،میرواعظ عمر فاروق ،نوازشریف سے ملاقات


Khabar Nigar December 22, 2012
عوامی رابطوں و بس سروس کے حامی ہیں،میرواعظ عمر فاروق ،نوازشریف سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

کل جماعتی حریت کانفرنس کے وفد نے جمعہ کو میر واعظ عمر فاروق کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں نواز شریف نے کہا کہ جمہوری ادوار میں مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت پیشرفت ہوئی ہے، اگر پرویز مشرف جمہوریت کو ڈی ریل نہ کرتا تو مسئلہ کشمیر کا کوئی نہ کوئی حل نکل آنا تھا ۔ مسئلہ کشمیر کے حل میں پاکستان اور بھارت دونوں طرف سے رکاوٹیں ہیں۔65سال سے دونوں ملک کبھی بات چیت بند کردیتے ہیں اور کبھی ہاتھ ملانا بھی گوارہ نہیں کرتے، بعض اوقات معاملات آگے بڑھتے ہیں لیکن نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوتے۔

نواز شریف نے کہا کہ کارگل پر حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ میرے خیال میں پاکستان اور بھارت نے اس مسئلے کوسنجیدگی سے نہیں لیا۔ میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ پاک بھارت تجارت اور دیگر معاملات اس وقت تک ٹھیک نہیں چلیں گے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔

13

اعتماد سازی کے اقدامات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے نہیں جوڑا جاسکتا، تجارت اور عوامی رابطوں سے اعتماد تو بحال ہوسکتا ہے مگر یہ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں، اس مسئلے کا حل سیاسی نکالنا ہوگا، کشمیریوں سے پوچھا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، حریت کانفرنس عوامی سطح پر رابطوں اور ٹریڈ بس سروس کی حمایت کرتی ہے، بس سروس کو آسان بنایا جانا چاہیئے ، ویزے کی بجائے کشمیریوں کو شناختی کارڈ پر آنے جانے کا موقع دیا جائے۔ دریں اثنا اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے میر واعظ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر دہرا معیار ترک کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔