ایم اے مجید کے انتقال اور جمشید کھرل کے قتل پر سی پی این ای کا اظہار تعزیت

تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم اے مجید کے انتقال سے پاکستان کی صحافت ایک کہنہ مشق صحافی سے محروم ہوگئی


Express Report December 22, 2012
تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم اے مجید کے انتقال سے پاکستان کی صحافت ایک کہنہ مشق صحافی سے محروم ہوگئی ، فوٹو : فائل

کونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر جمیل اطہر قاضی اور سیکریٹری جنرل عامر محمود نے بزرگ صحافی ایم اے مجید کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم اے مجید کے انتقال سے پاکستان کی صحافت ایک کہنہ مشق صحافی سے محروم ہوگئی۔ انھوں نے ایم اے مجید کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ دریں اثناکونسل آف پاکستان نیوزپیپرز ایڈیٹرز کے عہدیداران نے کوئٹہ کے ممتاز صحافی جمشید کھرل کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جنھیں گزشتہ روز مچھ کے علاقے میں پنجاب جانے والی ایک بس سے اتار کر دیگر افراد کے ساتھ قتل کیا گیا تھا۔سی پی این ای نے حکومت سے جمشید کھرل کے قتل کی تحقیقات کرانے اور مجرموں کو بلاتاخیر سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور غم زدہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں