نیپ 2 سال میں 9 ہزار دہشت گرد ہلاک 450 کو پھانسیاں

1250 کومبنگ،21 لاکھ سرچ آپریشن، 14 لاکھ افراد گرفتار، 150عمارتیں سیل


Iftikhar Chohadary November 23, 2016
نیکٹا ہیلپ لائن پر پونے 2 لاکھ کالز، لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 14ہزار گرفتاریاں۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں 2 سال میں نیشنل ایکشن پلان (نیپ) کے تحت کیے گئے ٹارگٹڈ آپریشنز میں دہشت گردوں و انتہا پسندوں کے خلاف ریکارڈ کارروائیاں کی گئیں، اس دوران 9 ہزار دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور 450 دہشت گردوں کو اب تک پھانسیاں دی جا چکی ہیں، کراچی آپریشن میں اب تک 80 ہزار جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔

نیکٹا کی 2 سالہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 600 سے زائد فراریوں اور علیحدگی پسند بلوچوں نے ہتھیار پھینک دیے ہیں اور مزید1100 بھی ہتھیار پھینکنے کیلیے تیار ہو گئے، قومی ایکشن پلان کے تحت 2 سال میں پورے ملک میں ساڑھے 12 لاکھ کومبنگ جبکہ 21 لاکھ اسٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کر کے 14 لاکھ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تصدیق کی گئی، نیکٹا ہیلپ لائن پر آنے والی ٹیلی فون کالز میں سے 2400 کالوں پر ایکشن لیا گیا، ملک میں لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 14 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، نفرت انگیز مواد برآمد ہونے پر ملک کے مختلف علاقوں میں ڈیڑھ سو عمارتوں کو سیل کیا گیا۔

نیکٹا ہیلپ لائن پر اب تک مجموعی طور پر پونے 2 لاکھ ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں، ایکسپریس کو بتایا گیا کہ نیکٹا دہشت گردوں کے مرکزی ڈیٹا بینک کے قیام میں فعال و موثر کردار ادا کر رہا ہے جس میں نادرا، پاسپورٹ آفس اور اسٹیٹ بینک کے متعلقہ شعبے شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں