ماڈل ایان علی کو آئندہ پیشی پر ہر صورت کسٹم عدالت حاضر ہونے کا حکم

منگل کو کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی


INP November 23, 2016
عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل گرل ایان علی کسٹم عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، عدالت نے آئندہ پیشی پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔

منگل کو کسٹم کی خصوصی عدالت کے جج محمد شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، ایان علی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کے باعث کسٹم عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔

عدالت نے ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ہر صورت حاضر ہونے کا حکم دے دیا، کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔