نانو کوٹنگ ایک انوکھی ایجاد

کاروں کے رنگوں کو تباہ ہونے سے مستقل طور پر محفوظ کردے گی


Mirza Zafar Baig October 30, 2016
یہ نانو کوٹنگ قدیم کو جدید اور جدید کو کبھی پرانی نہ ہونے والی شکل میں ڈھال دے گی۔ فوٹو: فائل

بارش، پانی، برسات، برف باری، دھول مٹی کا طوفان، نمک، شدید گرمی، تیزابی بارش، دھواں، دھند اور کیمکلز کی وجہ سے گاڑیوں کی سطحیں ہمیشہ سے خراب ہوتی چلی آرہی ہیں۔ مذکورہ بالا چیزیں نئی اور عمدہ کاروں کو کھاجاتی ہیں اور ان کی لائف کو بھی کم کردیتی ہیں۔

بعض حالات میں تو ربر، دھات، فائبر گلاس اور اینوڈائزڈ المونیم بھی تباہ ہونے سے نہیں بچ پاتے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی چمک، خوب صورتی اور شان ماند پڑجاتی ہے۔ ان کے پہیے تباہ ہوجاتے ہیں، ربر اور پلاسٹک بھی اپنی چمک کھودیتا ہے، دھاتی اشیا میں زنگ لگ جاتا ہے، اور روایتی حفاظتی پینٹ لگوانے کے باوجود ان کی سطحوں پر اسکریچز پڑ جاتے ہیں۔لیکن Thomas Choate نامی ایک سائنس داں نے ایک ایسا نانومٹیریل ایجاد کیا ہے جو ایسی گاڑیوں کی سطحوں کو تباہ یا خراب ہونے سے مستقل طور پر تحفظ فراہم کرے گا۔ اس کے بعد نہ تو پانی ان پر اثر کرسکے گا اور نہ تیل، نہ دھول مٹی ہی گاڑیوں کا کچھ بگاڑ سکے گی اور نہ برف یا نمک انہیں نقصان پہنچاسکے گا، یہاں تک کہ کیمیکلز اور بالائے بنفشی شعاعیں (الٹرا وائلٹ ریز) بھی انہیں خراب نہیں کرسکیں گی۔



یہ نئی ایجاد یعنی nanocoating ان تمام گاڑیوں کی سطحوں کی مکمل اور مستقل طور پر حفاظت کرے گی، بل کہ یہ خراب سطحوں کو بھی بحال کرے گی۔ یہ nanocoating گاڑیوں کا اصل رنگ، چمک، سختی اور سطح کی بناوٹ یا ٹیکسچر بھی محفوظ کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ نانو کوٹنگ قدیم کو جدید اور جدید کو کبھی پرانی نہ ہونے والی شکل میں ڈھال دے گی۔ اس کے لیے cross-linked nanostructured polymers استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ وہ پولی مرز ہیں جنہیں اٹامک لیول پر انجنیئرڈ کیا جاتا ہے اور ایٹم بہ ایٹم تعمیر کیا جاتا ہے جس کے بعد وہ بہت زیادہ پائے دار، زیادہ ٹھوس، زیادہ لچک دار، زیادہ ہلکے، زیادہ مضبوط اور زیادہ سخت بھی بن جاتے ہیں۔ پھر ان سے کون مقابلہ کرسکتا ہے۔ یہ نانو کوٹنگ بنیادی بیس کوٹ، کلیئر کوٹ، پاؤڈر، فولاد، المونیم، پلاسٹک، لکڑی یا فائبر گلاس پر لگائے جاسکتے ہیں۔ پھر آپ کی گاڑی ہمیشہ کے لیے ہر قسم کی تباہی یا بربادی سے محفوظ ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |