فلم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے کا افسوس ہےعمران عباس

شوٹنگ ایک سال قبل لندن میں ہوئی تھی جب کہ اس کا ایک گانا چند ماہ پہلے ممبئی میں فلمایا گیا تھا


Showbiz Desk October 29, 2016
اداکار ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے حالات بہتر ہو رہے تھے، عمران عباس۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں مختصر کردار نبھانے والے پاکستانی اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ انھیں اس فلم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے کا افسوس ہے۔

ایک انٹرویوکے دوران عمران عباس کا کہناتھا کہ انھوںنے اس فلم میں انوشکا شرما کے دوست کا کردار ادا کیا ہے۔ جو ایک مختصر مگر دلچسپ اور مزاحیہ کردار ہے اور اسکی شوٹنگ ایک سال قبل لندن میں ہوئی تھی جب کہ اس کا ایک گانا چند ماہ پہلے ممبئی میں فلمایا گیا تھا تاہم اس کے چند مزید سین ریکارڈ نہیں ہو سکے کیونکہ اسی دوران پاکستان اور بھارت میں جو حالات تھے اس کے بعد انھیں فلمانا ممکن نہیں تھا۔

عمران عباس نے کہا کہ انھیں ان حالات کا بہت افسوس ہے کیونکہ اداکار ہی وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے حالات بہتر ہو رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کہتا ہوں کہ محبت کی بات کرنے والا بھی کوئی ہونا چاہیے اور وہ ہمیشہ اداکار اور فن کار ہی ہوتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آج کی دنیا میں جنگ کوئی نہیں چاہتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں