مقبوضہ کشمیرجھڑپوں میں 3مجاہدین شہید 4بھارتی فوجی زخمی

بانڈی پورہ اور سوپور میں ہلاکتیں ہوئیں، اہم جنگجو کی موجودگی پر کارروائی کی، بھارتی فوج.


News Agienciyan December 15, 2012
ایک فوجی نے جموں شہر میں خودکشی کر لی،بھارت سزائے موت ختم کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل . فوٹو: اے ایف پی

قصبہ سوپور کے دو مضافاتی دیہات میں مختلف جھڑپوں کے دوران 3 مجاہدین شہید جبکہ بھارتی فورسز کے افسر سمیت 4 جوان بھی زخمی ہو گئے۔

سوپور اور بانڈی پورہ میں مجاہدین کی اطلاعات پر فورسز کے علاقے کا محاصرہ کرنے پر دو طرفہ فائرنگ کے دوران ہلاکتیں ہوئیں۔ گزشتہ روز 3جنگجو جاں بحق جبکہ فوج کے 4اہلکار زخمی ہوئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ایک اعلیٰ جنگجو کمانڈر موجود تھا جو غالبا محاصرہ ہونے سے قبل ہی فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی جنگجو فرار ہونے کی کوشش کر نے لگے لیکن دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جنگجوجاں بحق ہوا۔

جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیری نوجوان محمد افضل گورو کو پارلیمنٹ حملے کے ایک جعلی مقدمے میں سنائی گئی سزائے موت بارے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افضل گورو کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے بھارت سزائے موت ختم کرے، یہ سزا انسانی حقوق کے عالمی قوانین، جن کی پابندی بھارت پر لازمی ہے، سے مطابقت نہیں رکھتی۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے جموں شہر میں خودکشی کر لی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |