سپریم کورٹ کے اعلامیہ پرآج اجلاس میں غورکرینگے ندیم افضل چن

میں کمیٹی کے ارکان کی مشاورت کے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کرونگا، ندیم افضل چن


Malik Manzoor Ahmed December 14, 2012
میں کمیٹی کے ارکان کی مشاورت کے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کرونگا، ندیم افضل چن فوٹو: اے پی پی/فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی آج اپنے اجلاس میں رجسٹرار سپریم کورٹ کے پیش نہ ہونے کے بارے میں عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری اعلامیہ پرغور کرے گی۔

چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن نے ''ایکسپریس''سے گفتگوکے دوران کہاکہ کمیٹی کے تمام ارکان کے ساتھ مشاورت کرکے اس بارے میں کوئی بھی متفقہ فیصلہ کیا جائیگا، میں کمیٹی کے ارکان کی مشاورت کے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کرونگا، اس سے پہلے بھی جتنے فیصلے کمیٹی نے کیے ہیں وہ تمام متفقہ تھے۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی یہ اہم ترین کمیٹی ہے اورکمیٹی کو جو اختیارات پارلیمان نے دیے ہیں ان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا،کمیٹی کے بعض ارکان نے موقف اختیارکیا ہے کہ کمیٹی کسی دبائو میں نہیں آئیگی پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اورتمام ادارے پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، پارلیمان کی بالادستی پر تمام ارکان متحد ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں