کینیڈن نژاد پاکستانی اداکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔


نمرہ ملک October 14, 2016
آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

کینیڈین نژاد پاکستانی ادکارہ آرمینہ خان برطانوی فلم The Achilles Proposal میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یہ ایک شارٹ سائنس فکشن فلم ہے جس کی ہدایات عاطف ظفر دے رہے ہیں جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرسٹوفر فیتھ، گریس ریلی اور مارک ہل شامل ہیں۔ یہ آئندہ سال ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے لیے تیار کی جارہی ہے لیکن بعد ازاں فلم کو باقاعدہ ریلیز بھی کیا جائے گا۔

آرمینہ خان کی یہ فلم کافی دنوں سے شہ سرخیوں میں تھی لیکن گزشتہ دن اس فلم کی پہلی جھلک بطور پوسٹر جاری کردی گئی ہے۔ آرمینہ خان نے بتایا کہ اس فلم میں وہ اپنے روایتی کرداروں سے بالکل مختلف نظر آئیں گی، فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کررہی ہیں، فلم مصنوعی ذہانت، کمپیوٹر اصطلاح میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کے نقصانات پر مبنی ہے کہ کس طرح روبوٹ کی خود سوچنے سمجھنے کی طاقت انسانوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔



آرمینہ خان کا کہنا تھا کہ اس فلم کے ذریعہ انہیں باحیثیت اداکار ایک نئی جہت ملی ہے کیونکہ اداکار کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ہر بار کچھ نیا کرے، اس فلم سے انہیں بہت زیادہ تواقعات ہیں کیونکہ پاکستانی شائقین نے انہیں ہمیشہ سے رومان اور افسردہ کرداروں میں دیکھا ہے۔

واضح رہے کہ آرمینہ خان نے انتہائی مختصر عرصے میں پاکستانی ڈرامہ اور فلم اندسٹری میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے "بن روئے" اور"جانان" جیسی کامیاب ترین فلموں میں کام کیا اور اس سے قبل کئی انٹرنیشنل پروجیکٹس کرچکی ہیں جن میں 2013 کے کانز فلم فیسٹول میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی برطانوی شارٹ فلم"رائتھ" بھی شامل ہے جس کی ہدایات شیرازعلی نے دی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں