بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں سرکاری عمارت کا قبضہ تیسرے روز چھڑانے کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے عمارت میں موجود 2 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔


ویب ڈیسک October 12, 2016
بھارتی میڈیا نے عمارت میں موجود 2 مسلح افراد کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں سرکاری عمارت سے مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے اور 2 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڑے بڑے دعوے کرنے والی بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر پامپور میں سرکاری عمارت کا قبضہ چھڑانے کے لیے 3 دن کا انتظار کرنا پڑا تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے 2 مسلح افراد کو ہلاک کرکے عمارت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

پیر کی صبح سے شروع ہونے والا بھارتی فورسز کا آپریشن آج دوپہر تک جاری رہا جب کہ بھارتی فورسز کی بھاری نفری نے سرکاری عمارت پر قبضہ کرنے والے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں 50 سے زائد گھنٹے لگادیے جب کہ اس دوران بھارتی فورسز سرکاری عمارت کا مکمل محاصرہ کرتے ہوئے مسلسل فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی برساتی رہی۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سرکاری عمارت پر مسلح افراد کا قبضہ چھڑانے پر ناکامی پر بھارتی حکام پوری عمارت کو اڑانے پرغور کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں