لیجنڈ فنکارہی ہمارے لیے انسٹیٹیو ٹ کا درجہ رکھتے ہیں متیرا

فلم انڈسٹری اچھے دور میں داخل ہورہی ہے، باکس آفس پر اچھے نتائج سے سرمایہ کاروں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے،اداکارہ


Javed Yousuf October 09, 2016
 نامور فنکار، گلوکار، موسیقار، رائٹرزاور ڈائریکٹرزنے کسی ادارے میں تربیت کے بغیر صرف اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل پر کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ و اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ فن کسی کی میراث نہیں،نہ ہی کوئی ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے، ''بلائنڈ لو'' میں میری پرفارمنس کو پسند کیا گیا، فلم''تم ہی تو ہو'' بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

ان خیالات کا اظہار متیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پر سامنے آئے ۔پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں تھا مگر اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ایکٹنگ اور فلم میکنگ کو پڑھایا جانے لگا ہے۔

یہ ایک خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے شوبز انڈسٹری میں آنے کے خواہشمند لوگوں کوکسی حد تک کیرئیر کوآگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ اداکارہ نے کہا کہ لیجنڈ فنکار ہی ہمارے لیے انسٹیٹوٹ کا درجہ رکھتے ہیں جن کے کام سے ہم رہنمائی لے سکتے ہیں۔

گائیکی کے ساتھ ایکٹنگ کی طرف آنے کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا، کیونکہ گلوکاری کے دوران ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی آفرز ہونے لگیں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ بطور اداکارہ مجھے اچھے پراجیکٹس ملے اور ان میں میری پرفارمنس کو پسند بھی کیا گیا۔ نئے لوگ اچھا کام کر رہے ہیں مگر انھیں اپنے سنیئرز سے بھی رہنمائی لینی چاہیے۔اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری ایک اچھے دور میں داخل ہورہی ہے۔

باکس آفس پر اچھے نتائج سے اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔ انھوں نے کہا کہ اپنے کردار پر بھرپور محنت کر رہی ہوں کیونکہ یہ میرے لیے کسی چیلجنگ سے کم نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ ایکشن کا ری ایکشن ہوتا ہے آپ کسی کی عزت کریں گے تو وہ بھی آپ کو عزت دے گا۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا کہہ اور سوچ رہا ہے،میری توجہ صرف اپنے کام پر ہوتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ معمر رانا کی بطور ڈائریکٹر فلم ''سکندر'' بھی سائن کی ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |