آن ائیرمیوزک چینلز کا پاکستانی گیت چلانے کا فیصلہ

ملک میں نشرہونیوالے بھارتی چینلز بھی مقامی میوزک کوپروموٹ کریں گے


Showbiz Reporter October 07, 2016
مقامی میوزک انڈسٹری بھی ایک طرح سے تباہی کے کنارے پہنچ گئی اور اس میں سب سے زیادہ نقصان نئے فنکاروں کو ہوا۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں آن ایئرمیوزک چینلز نے بھارتی فلمی گیتوں کو بند کرکے اب پاکستانی گیت چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے میوزک انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں نشر کیے جانے والے بھارتی چینلز بھی مقامی میوزک کوپروموٹ کریں گے اور اس بات کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نشر کیے جانے والے چینلز سے سوفیصد بھارتی میوزک ہی نشر کیا جاتا ہے لیکن کبھی ان چینلز سے پاکستانی میوزک نشرنہیں کیا گیا۔

بھارتی چینلز کے ساتھ ساتھ پاکستانی چینلزنے بھی ماضی میں مقامی گلوکاروں کو نظراندازکیا جس کی وجہ سے نہ صرف بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہوا بلکہ بہت سے لوگ یہ انڈسٹری ہی چھوڑ گئے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ مقامی میوزک انڈسٹری بھی ایک طرح سے تباہی کے کنارے پہنچ گئی اور اس میں سب سے زیادہ نقصان نئے فنکاروں کو ہوا جو گانا اور اس کی وڈیو تو بنالیتے تھے لیکن اسے کسی بھی چینلز سے آن ایئر نہیں کیا جاتا تھا۔

اس صورتحال سے صرف مقبول اور سینئر فنکاروں نے ہی فائدہ اٹھایا کیونکہ ایک تو ان کے تعلقات اوردوسرا مقبولیت کی وجہ سے چینل ان کے وڈیو آن ایئر کردیتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں