برماقتل عام پراقوام متحدہ کی خاموشی سنگین جرم ہےفضل الرحمن

مہنگائی کاجن قابوسے باہرہوچکا،غریب افرادکواللہ تعالی کی نعمتوںسے محروم کردیا گیا


ایکسپریس July 24, 2012
مہنگائی کاجن قابوسے باہرہوچکا،غریب افرادکواللہ تعالی کی نعمتوںسے محروم کردیا گیا فوٹو ایکسپریس

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیرمولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ کے بعدبھی اقوام متحدہ اورعالمی برادری کی برمامیںمسلمانوںکے قتل عام پرخاموشی ایک سنگین جرم ہے گزشتہ دنوںمسلمانوںکوقتل عام کے ساتھ ساتھ مساجدکوبھی شہیدکردیاگیاہے

لیکن امن کے نام نہادعالمی برادری کوانسانی حقوق تلف ہوتے ہوئے نظر نہیںآئے اورنہ ہی پانی کی طرح بہتاہواخون نظر آیا کیوںکہ یواین اواورعالمی اداروںکی آنکھوں پرتعصب اورمسلم دشمنی کی پٹیاںبندہی ہوئی ہے۔مولانافضل الرحمن نے اس با ت پرتشویش کااظہارکیاکہ ملک میںرمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پربھی مرکزی اورصو بائی حکومتیںمہنگا ئی کوکنٹرول کرنے میںناکام رہیں

مہنگائی کاجن حکومت کے قابوسے باہرہوچکاہے حالت یہ ہے کہ غریب افرادسحری اور افطاری میں اللہ تعالی کی پیداکردہ نعمتوںسے بھی محروم ہوچکے ہیں حکومت مہنگائی کنٹرول کر نے کے لیے عملی اقدامات کرے اوربجلی کی لوڈ شیڈنگ سحری اور افطاری تراویح کے اوقات میں ختم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں