توانائی بحران وبدامنی 35 ٹیکسٹائل فرمز بیرون ملک منتقل

یورپی منڈیوں تک آسان رسائی و دیگر سہولتوں کیلیے صنعتکار بنگلہ دیش جا رہے ہیں


Syed Naveed Jamal December 09, 2012
وفاقی حکومت نے پریشانیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو بڑی تعداد میں صنعت کاربنگلہ دیش منتقل ہو جائیں گے، ذرائع فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کی یورپی منڈیوںتک ڈیوٹی فری رسائی، ابتدائی 10 سال تک بلاتعطل بجلی گیس کی فراہمی سمیت دیگر سہولتوں سے استفادے کے لیے بڑی تعدادمیں پاکستانی صنعت کار بنگلہ دیش منتقل ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بجلی گیس کی عدم فراہمی اور امن وامان کی ناقص صورتحال کی وجہ سے 35 ٹیکسٹائل کمپنیوں نے بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں اپنا کاروبار منتقل کردیا ہے۔

03

ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش صنعتی ترقی اور اشیا کی پیدوار میں اضافے کیلیے سہولتیں فراہم کر رہا ہے، صنعتوں کو 10 سال بلاتعطل بجلی گیس فراہمی، ٹیکس چھوٹ اور 37 ممالک تک ڈیوٹی فری رسائی کے باعث بڑی تعداد میں پاکستانی صنعتکاروں نے بنگلہ دیش میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پریشانیوں کا ازالہ نہ کیا گیا تو بڑی تعداد میں صنعت کاربنگلہ دیش منتقل ہو جائیں گے جس سے ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آنے کا اندیشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |