حکومت ایک بارپھروعدہ پوراکرنے میں ناکام ہوگئیعمران خان

لوڈشیڈنگ کوکنٹرول نہیں کیاجاسکا،اشیاخورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا


ایکسپریس July 24, 2012
لوڈشیڈنگ کوکنٹرول نہیں کیاجاسکا،اشیاخورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ۔ فوٹو ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت ایک بار پھروعدہ کرکے رمضان المبارک میںلوڈشیڈنگ اور مہنگائی کوکنٹرول کرنے میںمکمل طورپرناکام ہوگئی ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے کہاکہ وفاقی حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو کنٹرول کرلیاجائے گا مگر وفاقی حکومت ان وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ۔

انھوںنے کہاکہ سی این جی اور اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عوام کا جینا دور بھر ہوگیاہے۔عمران خان نے کہاکہ بجلی کا بحران حکومت کا پیداکردہ ہے۔ بجلی کا بحران وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی رینٹل پاور منصوبے میں بڑے پیمانے پرکرپشن کی بناپرہوا ہے۔عمران خان نے کہاکہ ملک میں امن وامان ، مہنگائی، بیروزگاری کی موجودہ صورتحال کے ذمے دار آصف زرداری اورنوازشریف ہیں،دونوںعوام سے مخلص نہیں لیکن مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی جان لے جلدعوام ان دونوں جماعتوں کااحتساب کرنے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں