لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلیے خزانے میںپیسے نہیںعاصمہ ارباب

حکومت نے تمام حدیںپارکرلیں،لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلا ت بڑھ گئیں،ظفرعلی شاہ


ایکسپریس July 24, 2012
حکومت نے تمام حدیںپارکرلیں،لوڈشیڈنگ سے عوام کی مشکلا ت بڑھ گئیں،ظفرعلی شاہ, آئی این پی

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرظفرعلی شاہ نے کہاکہ حکومت نے ضدکرکے ایسے شخص کو وزیراعظم بنایاجوبجلی بحران کاذمے دارہے،ایکسپریس نیوز کے پروگرام''کل تک''میںمیزبان جاویدچوہدری سے گفتگومیںانھوںنے کہاکہ ہربات کی کوئی حدہوتی ہے اورحکومت نے تمام حدیںعبورکرلی ہیں،سارادن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے روزے داروںکی زندگی کی مشکلا ت میں اضافہ ہوچکا ہے،

رہنما پاکستان پیپلزپارٹی عاصمہ ارباب عالمگیرنے کہاکہ حکومت نے اگلاالیکشن لڑناہے وہ خودچاہتی ہے کہ بجلی بحران ختم ہو،لوڈشیڈنگ کم ہو،وزارت خزانہ کے پاس اتنے پیسے نہیںکہ وہ فوری طورپرلوڈشیڈنگ ختم کراسکے،اگرحکومت کے پاس اتنا پیسہ ہوتا تو کم ازکم رمضان میںلوڈشیڈنگ سے جان چھڑالیتے،

سابق وفاقی وزیر عمرایوب خان نے کہاکہ راجاپرویزاشرف نے رینٹل پاور پراجیکٹس کاجوازپیداکیااوراپنے کمیشن کیلیے5سال کاایڈوانس بھی دیا،آج بھی اگرحکومت چاہے تو وزارت خزانہ کو8ارب کی رقم جاری کرنے کی اجازت دے دے توبجلی کابحران ختم ہوسکتاہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں