پیپلزپارٹی عوام کی خدمت جاری رکھے گیقائم علی شاہ

رحمن ملک کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیپلزپارٹی کی جیت ہے،وزیراعلیٰ،مشیر داخلہ کی ملاقات


ایکسپریس July 24, 2012
رحمن ملک کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیپلزپارٹی کی جیت ہے،وزیراعلیٰ،مشیر داخلہ کی ملاقات فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD: وفاقی مشیرداخلہ رحمن ملک نے پیرکووزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹر اسلام الدین شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے رحمن ملک کو دوسری مرتبہ بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اس کو پیپلزپارٹی کی کامیابی قرار دیا جو شہید بینظیر بھٹو کے ویژن اور صدر زرداری کی پالیسیوں کے تحت عوام کی خدمت کررہی ہے۔

انھوں نے مزیدکہاکہ رحمن ملک کی بطورسینیٹر بلا مقابلہ کامیابی پیپلزپارٹی کے پروگرام اور پالیسیوں کی جیت ہے۔ سندھ اسمبلی کی تمام جماعتوں نے رحمن ملک کو سینیٹر منتخب کرنے کے لیے بھرپور تعاون کیا ۔ وزیراعلیٰ نے سندھ باالخصوص کراچی میں امن امان قائم کرنے کے لیے رحمن ملک کی کوششوں کوسراہا ،قائم علی شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت بلاکسی رکاوٹ کے جاری رکھے گی۔

مشیرداخلہ رحمن ملک نے صدر زرداری ، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ سندھ ، ارکان صوبائی اسمبلی، اتحادی جماعتوں ، پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں