بلوچستان فورسز سے جھڑپوں میں 3مبینہ دہشتگرد ہلاک4 گرفتار

کوئٹہ میں فائرنگ کے2زخمی دم توڑ گئے، ڈیرہ مراد جمالی سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد.


Agencies/Numainda Express December 06, 2012
پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرآصف بلوچ زخمی، حالت نازک۔ فوٹو: فائل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 3مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 4 کوگرفتار کر لیا گیا۔

ایف سی کے بیان کے مطابق مکران اسکاوٹس نے خفیہ اطلاع پر تربت میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 3 ملزم ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا ایک ملزم رسول بخش ریموٹ کنٹرول اور دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر اور ایف سی کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

سبی اسکائوٹس نے ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرکے2 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ 2 فرار ہوگئے، قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر آصف بلوچ پنجگور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے، نجی ٹی وی کے مطابق انہیں کراچی منتقل کر دیا گیا، کوئٹہ میں منگل کو فائرنگ میں زخمی ہونیوالے دو افراد سی ایم ایچ میں دم توڑگئے۔

9

سریاب روڈ پر نامعلوم افرادکی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی جبکہ کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ،کچلاک سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبدالوارث کو گرفتار کرلیا گیا، وہ فورسز کی وردی پہن کر وارداتیں کرتاتھا جبکہ ڈیرہ بگٹی سے بھی5 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں