ایمنسٹی کیخلاف بغاوت کے شواہدنہیں ملے بھارتی پولیس

پروگرام کا مقصد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھا،ایمنسٹی


Express Desk August 27, 2016
پروگرام کا مقصد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا تھا،ایمنسٹی: فوٹو: فائل

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بنگلور میں ہونے والے ایک پروگرام کے دوران کچھ لوگوں کی طرف سے بھارت مخالف نعروں کے سلسلے میں بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کیلیے شواہد نہیں ہیں۔

ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں انصاف حاصل کرنا تھا۔ تاہم دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ایک طلبا تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک بھارت مخالف پروگرام تھا اور اسی بنیاد پر اس نے ایک شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس اہلکار چرن ریڈی نے بتایا کہ اس وقت تک ہونے والی تفتیش کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے خلاف بغاوت کا کوئی کیس نہیں بنتا۔انھوں نے کہا کہ وہاں پر بھارت سے آزادی کے بارے میں کچھ نعرے بازی ہوئی تھی اور ہم نے کچھ اشخاص کو شناخت کرلیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں