ایم کیوایم کی شکایات اورتحفظات کو وزیراعظم نواز شریف تک پہنچا دیا گیا

وزیراعظم نوازشریف ایم کیو ایم کی شکایات اور تحفظات کا جائزہ لیں گے۔


Umair Ali Anjum August 22, 2016
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایم کیو ایم کی قیادت سے ملنے والے حکمران مسلم لیگ (ن ) کے وفد نے متحدہ کی شکایات اور تحفظات کو وزیراعظم نواز شریف تک پہنچا دیا ہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ایکسپریس کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جائز تحفظات کو وفاقی حکومت تک پہنچا دیا ہے، وزیراعظم نوازشریف ان کی شکایات اور تحفظات کا جائزہ لیں گے۔

جس کے بعد قانون اور آئین کے تقاضوںکو مدنظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم کے مسائل کو حل کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومتی حلقوں کے مطابق ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کے درمیان آئندہ چند روز میں باضابطہ رابطے کا امکان ہے جس کے بعد وفاقی حکومت اور متحدہ کا پارلیمانی وفد ملاقات کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |