وزیراعظم کی نااہلی کے لیے تحریک انصاف کی پٹیشن تیار

وزیر اعظم نے حلف پر غلط بیانی کی ہے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے،


Ghulam Nabi Yousufzai August 17, 2016
وزیر اعظم نے حلف پر غلط بیانی کی ہے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے، فوٹو؛ فائل

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کیلیے تحریک انصاف کی آئینی پٹیشن آئندہ 2 روز میں دائر کی جائے گی، پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کر کے وزیر اعظم قومی اسمبلی کی رکنیت کیلیے نااہل ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پٹیشن حامد خان کی سربراہی میں سینئر وکلا کی ٹیم نے تیارکی ہے اور عدالت میں حامد خان کے علاوہ نعیم بخاری اور وہ خود اس کی پیروی کریں گے، آئینی پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلیے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کیے گئے بیان حلفی میں اپنی بیٹی مریم نواز شریف کو زیرکفالت افراد میں شمار کیا ہے جبکہ پانامہ لیکس کے مطابق وہ آف شورکمپنی کی مالک ہیں، درخواست میںکہا گیا ہے کہ زیرکفالت افراد خود اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں رکھتے اور وہ کفیل کے آسرے پر ہوتے ہیں لیکن مریم نواز ایک کاروباری کمپنی کی مالک ہیں۔

وزیر اعظم نے حلف پر غلط بیانی کی ہے اس لیے وہ صادق اور امین نہیں رہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کو آئین کی شق 62اور63کے تحت پارلیمنٹ کی رکنیت کیلیے نااہل قرار دیا جائے، احمد اویس نے بتایا کہ پٹیشن بالکل تیار ہے، پارٹی قیادت کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کو جمع کرنے کی ہدایت کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں