شام میں حلب میں بمباری 3 بچوں سمیت 19 شہری ہلاک

درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے، روسی جنگی طیارے ایران سے اُڑان بھرنے لگے


Net News/AFP August 17, 2016
حملوں کا نشانہ النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے باغی تھے، روسی وزارت دفاع فوٹو: فائل

شام میں روسی اور شامی بمباری میں 3 بچوں سمیت 19 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ روسی جنگی طیاروں نے شام میں باغیوں پر بمباری کیلیے ایرانی اڈے سے اڑان شروع کردی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حلب میں روسی جنگی طیاروں کی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری میں 3 بچوں سمیت 19 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ بمباری حلب کے علاقوں طارق الباب اور الشکور میں کی گئی، اے ایف پی کے مطابق عراق میں اردن سرحد کے قریب داعش کے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے، ایرانی فورسز نے عراق سے متصل سرحد پر 4 جہادیوں کو ہلاک کر دیا ہے، ادھر ایران میں موجود روسی لڑاکا طیاروں نے شام میں باغیوں پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شامی باغیوں کو کسی ایرانی فوجی مرکز کو استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق منگل کو حملوں کا نشانہ خاص طور پر النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے باغی تھے، یہ حملے حلب، ادلب اور دیرالزور کے علاقوں کے ارد گرد کیے گئے، اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے شام کے ساتھ سرحدی علاقے میں قائم مہاجر کیمپ تک رسائی دینے کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں