فنکاربیرون ملک اپنے فن سے ملک وقوم کی نمائندگی کرتےہیں صبا قمر

بھارت میں پاکستانی ڈراموں کے چینل کافائدہ ہمارے فنکاروں کو ہورہاہے اوربالی ووڈفلمسازانھیں اچھے پروجیکٹس میں لے رہے ہیں


Javed Yousuf August 11, 2016
بالی ووڈ ہدایتکار سکیت چوہدری کی فلم ’’ہندی میڈم‘‘میں عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھارہی ہوں فوٹو؛ فائل

فنکار سفیر کی طرح ہوتے ہیں جو اپنے فن کے ذریعے ملک وقوم کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈرامہ پہلے ہی مقبول تھے ، مگر پاکستانی ڈراموں کا باقاعدہ چینل کھلنے کے بعد اس کی مقبولیت اور زیادہ بڑھ گئی جس کا فائدہ پاکستانی فنکاروں کو ہورہا ہے۔

اسی لیے بالی ووڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کو اچھے پروجیکٹس میں لے رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اداکارہ صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری انٹرنیشنل مارکیٹ میں چھائی ہوئی ہے،ہالی ووڈ کی معروف فلمی ادارے بالی ووڈ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میری Debut فلم ''ہندی میڈم '' کے ڈائریکٹر سکیت چوہدری ہیں جواس سے قبل '' شادی کے سائیڈ افیکٹ '' ، ''پیار کے سائیڈ افیکٹ '' جیسی فلمیں بنا چکے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ایکتا کپور نے رندیپ ہوڈا کے ساتھ فلم کی آفر کی توانکار کر دیا ۔ میری پہلی ترجیح پاکستانی فلم ہے، اسی لیے بالی ووڈ آفرز کا نوٹس نہیں لیا ۔

سکیت چوہدری کی فلم بھی صرف اس لیے کرنے کی حامی بھرلی کہ اس کا آئیڈیا بہت اچھا لگا جس میں عرفان خان جیسے سپراسٹار کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ میری دو فلمیں'' لاہور سے آگے'' اور''کمبخت'' تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان دونوں میں منفرد اور چیلجنگ رول ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ سنجیدہ موضوعات کے ساتھ کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بھی ضروری ہیں کیونکہ فلم بین انٹرٹین ہونے کے لیے سینماؤں میں آتے ہیں ۔ ٹی وی کے ساتھ فلمی مصروفیات بھی بڑھ گئی ہیں مگر اس کے باوجود کسی پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کو میری وجہ سے پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑرہا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |