ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کواپنے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کردیا

پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، متحدہ کا شکوہ


Umair Ali Anjum August 10, 2016
پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، متحدہ کا شکوہ: فوٹو:ؒفائل

ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے ایک مرتبہ پھر آگاہ کر دیا ہے۔

متحدہ نے وفاقی حکومت سے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایک سیاسی جماعت کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے، اگر ایم کیو ایم کا کوئی کارکن ملزم ہے تو آئین اور قانون کے مطابق اس کی ایف آئی آر درج کی جائے اور عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے نہ کہ انھیں ماورائے عدالت قتل کیا جائے یا بلاجوازگرفتارکیا جائے، متحدہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے کارکنان کی گرفتاری اور ماروائے عدالت قتل کی روک تھام کیلیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید تضاد سے بچاجا سکے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی نے ایکسپریس کو بتایا کہ متحدہ نے ایک مرتبہ پھر حکومت سے بات کرکے حجت تمام کی ہے مگر اب ہمیں اعتبار نہیں ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہو سکیں گے ، انھوں نے بتایا کہ اب پانی سر سے اوپرجا چکا ہے اور ہمیں اس بات کا خوف ہے کہ لوگ خود اپنی حفاظت اور حق مانگنے کیلیے نہ اٹھ کھڑے ہوں، اگر مزید ہماری بات کو رد کیا گیا تو متحدہ قومی موومنٹ طویل المدت احتجاج کیلیے سڑکوں پر آ جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |