کوئی طاقت تبدیلی نہیں روک سکتی الیکشن شفاف نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی عمران خان

ججزرکاوٹ ہیں ورنہ حکمران سب کچھ بیچ ڈالتے،ملک سے کرپشن اور لوٹ مارکاخاتمہ ہوجائے تو90 فیصدمسائل حل ہوسکتے ہیں،گفتگو


ایکسپریس July 23, 2012
ججزرکاوٹ ہیں ورنہ حکمران سب کچھ بیچ ڈالتے،ملک سے کرپشن اور لوٹ مارکاخاتمہ ہوجائے تو90 فیصدمسائل حل ہوسکتے ہیں،گفتگو۔ فوٹو ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو آمریت سے زیادہ نقصان پہنچایا' قوم دونوں جماعتوں سے تنگ آچکی ہے،ان سے نجات اور ملک میں تبدیلی کو اب کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ملک میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی حکمران انتخابات میں دھاندلی کی کوشش نہ کریں۔

افتخار محمد چوہدری اور عدلیہ کے دیگر ججز حکمرانوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں ورنہ حکمران سب کچھ بیچ ڈالتے۔ وہ لندن میں تحریک انصاف لندن کے آرگنائزر عاصم خان کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ملک سے کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ہو جائے تو 90 فیصد مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن جب تک آصف زرداری اور نوازشریف جیسے لوگ سیاست میں ہیں سیاست اور لوٹ مارکاخاتمہ ممکن نہیں۔جوقیادت خود امریکاسے ڈیل کرکے اقتدارمیں آئی ہو وہ ملک کی سلامتی اور خودمختاری کا کیا تحفظ کرسکتی ہے'آج حکمران امریکاکی گود میں بیٹھ کر ان کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں