حالات عام انتخابات کا تقاضا کر رہے ہیں فضل الرحمن

جب حکمران پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرینگے تو ادارے بھی نہیں کرینگے


ایکسپریس July 23, 2012
جب حکمران پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کرینگے تو ادارے بھی نہیں کرینگے۔ فوٹو ایکسپریس

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جب حکمران خود پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں کریں گے تو پھر دوسرے اداروں کو بھی مداخلت کا موقع ملے گا' ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ ملکی حالات عام انتخابات کا تقاضا کر رہے ہیں۔

حکومت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جماعتوں کو اعتماد میں لیکر آزاد اور خود مختار نگراں حکومت بنائے، ملک کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری رویے اپنانا ہوں گے۔ موجودہ پارلیمنٹ نے ڈرون حملوں اور امریکا کے ساتھ تعلقات سمیت بہت سے معاملات پر قراردادیں منظور کیں مگر بدقسمتی سے ان پر عملدرآمد نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں۔

نیٹو سپلائی کی بحالی کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں بلکہ اس سے معاملات مزید خراب ہوں گے جس کے ذمے دار موجودہ حکمران ہیں اور ان کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں