قومی یکجہتی کیلیے فنکاروں کوکردار ادا کرنا ہوگاعمرشریف

فلم،ٹیلی ویژن اور تھیٹر عوام کو مثبت پیغام دینے کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں، عمرشریف


Cultural Reporter August 05, 2016
فلم،ٹیلی ویژن اور تھیٹر عوام کو مثبت پیغام دینے کے لیے بے حد اہمیت رکھتے ہیں،عمرشریف فوٹو : فائل

پاکستان کے معروف کامیڈین عمرشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جشن آزادی کی تیاریاں جس جوش وخروش سے شروع ہوئی ہیں ہمیں آج کے دور میں اسی جذبہ کی ضرورت ہے،پاکستان دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جس میں دنیا کی ہر وہ نعمت موجود ہے جس کی تمنا یا خواہش کوئی کرتا ہے ہمیں اس کی قدر کرنا چاہیے۔

اداکار کمپئیر،شاعر، مصنف عمرشریف نے 14 اگست کے حوالے سے اپنے پیغام میں ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تمام تراختلافات بھلا کر صرف اور صرف پاکستان کی ترقی خوشحالی اور اس کی بہتری کے لیے سوچ پیدا کرنی ہوگی، قومی یکجہتی کے فروغ اور ملک میں بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے فنکاروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال میں فنکاروں پر بھی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں ،فلموں اور تھیٹر کے ذریعہ لوگوں تک ایک مثبت پیغام پہنچائیں کہ ہمیں اپنی اس ملک کی بہتری کے لیے کیا کچھ کرنا ہے، دنیا بھر میں پاکستانی ڈرامے ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں اگر ہم ان ڈراموں کے ذریعہ پاکستان کا بہترین امیج اجاگر کریں تو اس سے نئی نسل میں خاص طور سے مثبت سوچ پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہا دنیا میں اگر ہم آئے ہیں تو ہماری بھی ذمے داری ہے کہ کوئی ایسا کام کرجائیں جو ہمیشہ لوگوں کو یاد رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |