عالم اسلام کو بغاوت اور انتشار کا سامنا سعودی عرب نے مسلم ممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا بیک

کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ملت اسلامیہ کے غیر معمولی اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ


ایکسپریس July 23, 2012
کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ملت اسلامیہ کے غیر معمولی اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا، سعودی وزیر خارجہ , فائل

سعودی عرب نے عالم اسلام میں بغاوت و انتشار کے بڑھتے خطرات کے باعث اگست میں مسلم ممالک کے سربراہوں کی غیر معمولی کانفرنس طلب کر لی۔

سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل کے حوالے سے بتایا کہ خادم الحرمین الشرفین شاہ عبداللہ نے سربراہی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ملت اسلامیہ کے غیر معمولی اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا ہے جو اس وقت متعدد مقامات پر بغاوت اور تقسیم جیسی سرگرمیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ شاہ عبداللہ کی خواہش ہے کہ عالم اسلام کو درجہ بندیوں سے نکال کر یکسانیت کا ماحول پیدا کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں