ملک میں اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول نومبرسے متعارف کرانے کافیصلہ

وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے اس سلسلے میں سمری تیار کر کے ای سی سی کو بھجوائے گی


اظہر جتوئی August 04, 2016
وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے اس سلسلے میں سمری تیار کر کے ای سی سی کو بھجوائے گی فوٹو؛ فائل

حکومت نے ملک بھر میں ناقص پٹرول کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ناقص پٹرول کی درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں سمری تیار کر کے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔

وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل کی دستاویزکے مطابق اس وقت ملک بھر میں ریسرچ اوکٹین نمبر (آر او این) 87ناقص کوالٹی کا پٹرول استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لائف کم ہوتی جا رہی ہے اور ماحول پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،اب حکومت نے اس کی درآمد اور فروخت پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ریسرچ اوکٹین نمبر (آر او این) 87 ناقص کوالٹی کے پٹرول کی جگہ ریسرچ اوکٹین نمبر (آر او این) 92کا اعلی کوالٹی کا پٹرول متعارف کرایا جائے گا، یہ پٹرول رواں سال نومبر سے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں آئل ریفائنریز کو اپ گریڈنگ کرنے کے لیے بھی کہا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق ریسرچ اوکٹین نمبر (آر او این) 92کا اعلیٰ کوالٹی کے پٹرول کی عالمی سطح پر قیمت ریسرچ اوکٹین نمبر (آر او این) 87 سے صرف 2روپے 73پیسے زیادہ ہے تاہم اس اعلیٰ کوالٹی کے تیل کے استعمال سے گاڑی کی مائیلج میں اضافہ ہوجائے گا اور اضافی رقم کے صارف پر کوئی اثرات نہیں ہوں گے، وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے اس سلسلے میں سمری تیار کر کے ای سی سی کو بھجوائے گی تاکہ اس کی منظوری لے کر ملک سے فوری طور پر ناقص پٹرول کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں