فلسطین میں 3ہزار گھر بنانے کے اسرائیلی منصوبےکی عالمی سطح پر مذمت

امریکا نے مذاکرت کیلیے’دھچکہ‘ قرار دیا،برطانیہ اور فرانس کا بھی بیت المقدس اورمغربی کنارے میںتعمیرات بند کرنےکامطالبہ۔


AFP/News Agienciyan December 02, 2012
فلسطینی صدر اقوام متحدہ میں کامیابی کے بعد آج فلسطین پہنچے گے،غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کا زخمی21 سالہ فلسطینی جاں بحق. فوٹو: رائٹرز

امریکا نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 3 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے اعلان پر تنقید کی ہے۔

دوسری طرف فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ میں کامیابی کے بعد آج فلسطین پہنچے گے، امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ اسرائیل کا اعلان مذاکرت کیلیے ایک 'دھچکہ' ہے۔

01

واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بعد ہی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ممکن ہے، ادھر برطانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں 3 ہزارمکانات کی تعمیر کا فیصلہ واپس لے لینا چاہیں۔

02

فرانس نے بھی اسرائیل سے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دوسری طرف فلسطینی صدر محمود عباس اقوام متحدہ میں کامیابی کے بعد آج فلسطین پہنچے گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا، اے ایف پی کے مطابق غزہ میں جمعے کے روز اسرائیلی فائرنگ میں زخمی ہونے والا 21 سالہ فلسطینی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |