ارسلان افتخارسلیماناحمدخلیل کی پیشی یقینی بنانے کیلیے آئی جیزکونوٹس

ملک ریاض بیان ریکارڈکراچکے،تحقیقاتی ٹیم بیان کی روشنی میںبھی تفتیش کریگی،ذرائع


ایکسپریس July 23, 2012
ملک ریاض بیان ریکارڈکراچکے،تحقیقاتی ٹیم بیان کی روشنی میںبھی تفتیش کریگی،ذرائع۔ فوٹو مریا اقبال

نیب نے ارسلان افتخار، ملک ریاض کے دامادسلیمان احمداوران کے کاروباری شراکت داراحمدخلیل کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبروپیشی کویقینی بنانے کیلیے آئی جی اسلام آباداورآئی جی پنجاب کونوٹس جاری کردیے۔ذرائع نے بتایاکہ نیب حکام کی طرف سے دونوں آئی جیز صاحبان کو جاری کردہ نوٹسزمیںتاکیدکی گئی ہے کہ وہ ان تینوںکی آج صبح گیارہ بجے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی ہرصورت یقینی بنائیں۔

تحقیقاتی ٹیم نے پہلے ہی طلبی کے نوٹس جاری کررکھے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ ارسلان افتخار،احمد خلیل اورسلیمان احمد پیش نہ ہوئے تونیب ان تینوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردے گا ۔ نیب کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ نیب کوتحقیقات کے دوران قانون کے مطابق تعاون نہ کرنے کی صورت میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا اختیارحاصل ہے۔

ملک ریاض نیب ہیڈکوارٹرزمیں بیان ریکارڈکرواچکے ہیں،ان کے بیان کی روشنی میںبھی نیب فریقین سے تفتیش کریگی۔ کریڈٹ کارڈزکے ذریعے رقوم کی ادائیگی اوراسکینڈل کی دستاویزات کی تصدیق کیلیے نیب حکام نے برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں