اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی جاری رکھوں گی عائشہ عمر

2013ء میں میرے تیسرے البم ’’جمی جمی‘‘ کو بیسٹ البم لکس اسٹائل ایوارڈ بھی ملا، عائشہ عمر


Javed Yousuf August 03, 2016
مستقبل میں بھی اگر کسی فلم یا ڈرامہ کے لیے گانے کا کہا گیا تو انکار نہیں کروں گی، اداکارہ فوٹو: فائل

اداکاری اور گلوکاری ایک ساتھ جاری رکھوں گی، فلم''یلغار'' میں سواتی لڑکی کا یادگار رول کر رہی ہوں۔

فلم ''کراچی سے لاہور'' میں میرے گانے ''ٹوٹی فروٹی'' کو پسند کیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ''یلغار'' کے ڈائریکٹر پروڈیوسر نے اسکرپٹ لکھنے کے دوران ہی میرا انتخاب کرلیا تھا ۔ میں نے زیادہ تر ہلکی پھلکی کامیڈی اور رومانٹک کردار ہی کیے ہیں مگر جب پروڈیوسر وڈائریکٹر حسن وقاص رانا نے فلم ''یلغار'' میں ایک سواتی لڑکی کے کردار کے لیے کہاجو ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہے ۔

یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا جس کے لیے مجھے کافی محنت کرنا پڑی۔اس کی شوٹنگ سوات سمیت دیگر حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے جہاں پر کہانی کے مطابق حالات وواقعات نے اتنا جذباتی کیا کہ شوٹنگ کے دوران کئی روز تک روتے ہوئے سین عکسبند کروائے ۔ اس کا کریڈٹ پروڈیوسر ڈائریکٹر کو ہی دوں گی جنہوں نے اتنا مشکل کرودار کروا نے کے لیے بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی۔

ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آئی مگر گلوکاری کا بھی شوق تھا۔ اداکاری ، ماڈلنگ اور کمپیئرنگ میں مصروفیت کے باوجود گلوکاری کو نہیں چھوڑا، ''چلتے چلتے'' اور ''خاموشی'' دو البم ریلیز بھی ہوئے جب کہ 2013ء میں میرے تیسرے البم ''جمی جمی'' کو بیسٹ البم لکس اسٹائل ایوارڈ بھی ملا ۔''کراچی سے لاہور'' میں پلے بیک سنگر سانگ ''ٹوٹی فروٹی'' بے حد پسند کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کے ساتھ موسیقی کے میدان میں بھی ایک الگ پہچان بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ اداکارہ ، ماڈل ، کمپیئر اور گلوکارہ کی حیثیت سے سراہا جارہا ہے۔ مستقبل میں بھی اگر کسی فلم یا ڈرامہ کے لیے گانے کا کہا گیا تو انکار نہیں کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |