ووٹرلسٹوں کی چھپائی24جولائی کومکمل ہوجائیگی شاکراللہ جان

25 جولائی کوالیکٹرول ووٹرلسٹیںڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کوبھیج دی جائیں گی


ایکسپریس July 23, 2012
25 جولائی کوالیکٹرول ووٹرلسٹیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کوبھیج دی جائیں گی۔ فائل فوٹو

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس میاں شاکر اﷲ جان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات ہوںیا بلدیاتی،الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا مسئلہ حل کرد یا ہے ۔ 24جولائی کوووٹرلسٹوںکی پرنٹنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد 25 جولائی کوالیکٹرول ووٹرلسٹیں چاروں صوبوں کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کو بھیج دی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن آفس میں الوداعی ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جسٹس میاںشاکر اﷲ جان نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے وفاقی، صوبائی اورضلعی انتظامیہ کاباہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوں کو سو فیصدغلطیوں سے پاک قرار نہیں دیا جا سکتااگرکسی کے پاس کوئی شکایت ہے تو وہ سامنے لائے ایسے غلط ووٹ حذف کر دیئے جائینگے۔نئے انتخابات کے موقع پر ووٹروں کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ووٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے انتظامات کئے جائینگے۔

انہوں نے کہاکہ 8کروڑ43لاکھ 65ہزار 51 کمپیوٹرائزڈرجسٹرڈ ووٹرہیںنادرا کے مطابق ہر روز سترہ ہزار شہری کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈحاصل کررہے ہیں ان تمام شہریوںکے نام کمپیوٹرائزڈ ووٹر لسٹوںمیںانتخابات کے شیڈول تک درج ہوتے رہیںگے۔

قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے کہا ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد الیکشن کمیشن کی اولین ترجیح ہے اس پرعملدرآمدملتان کے ضمنی انتخابات میں یقینی بنایا ہے پاکستان کی تاریخ میںپہلی مرتبہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آوٹ 41فیصد سے زیادہ رہادوہری شہریت سے متعلق انہوں نے بتایاکہ اب کاغذات نامزدگی کے مرحلے میں ڈیکلریشن فارم دیاجائیگاحلف نامے کیساتھ دہری شہریت کا انکارکرناہوگا،امن وامان کی صورت سے متاثرہ علاقوں میں انتخابات فوج کی نگرانی میںکرانیکافیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔